کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا2 لاکھ 46 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔10گرام سونا 1029روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 591 روپے ہوگئی۔یاد رہے ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔