Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessملک بھرمیں سیمنٹ کی قیمت میں کمی

ملک بھرمیں سیمنٹ کی قیمت میں کمی



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ ہفتےکے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ہوئی.

پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1508 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.68 فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1519 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح 19 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393 روپےریکارڈکی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1474، راولپنڈی 1463، گوجرانوالہ 1520، سیالکوٹ 1500، لاہور 1550، فیصل آباد 1520، سرگودھا 1500، ملتان 1503، بہاولپور 1540، پشاور 1543 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1480 روپے ریکارڈکی گئی ۔اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 ،حیدر آباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1440 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1393 روپے ریکارڈکی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں