Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessملک میں مہنگائی میں کتنااضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری

ملک میں مہنگائی میں کتنااضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات  کےمطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات  کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا، بجلی فی یونٹ 26 پیسے مہنگی ہوئی، دال چنا 9 روپے 26 پیسے اور لہسن 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، بیف فی کلو 11 روپے تک مہنگا ہوا، مٹن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک اضافہ ہوا، تازہ دودھ، دہی، گھی، ٹوٹا باسمتی چاول مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلا فی درجن 8 روپے تک سستا ہوا، ایک ہفتے میں دال ماش بھی 8 روپے فی کلو تک سستی ہوئی، آٹے کا 20 کلو تھیلا 17 روپے تک سستا ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 3 روپے تک کی کمی ہوئی، آلو کی فی کلو قیمت میں 82 پیسے کی کمی ہوئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں