Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessموبائل فون کمپنیاں ایک صارف سے اوسطاً ماہانہ کتنی کمائی کررہی ہیں؟...

موبائل فون کمپنیاں ایک صارف سے اوسطاً ماہانہ کتنی کمائی کررہی ہیں؟ آپ بھی جانئے 



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون کمپنیوں کی فی صارف آمدنی میں اضافہ ہو گیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاکستان اکنامک سروے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی سے دسمبر تک موبائل فون کمپنیوں کی فی صارف آمدنی بڑھ کر 284روپے ماہانہ ہو گئی جو مالی سال 2022-23ء کے اسی عرصے میں 248روپے تھی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مسابقتی ٹیلی کام ماحول میں کمپنیوں کی طرف سے ارزاں نرخوں پر سروسز مہیا کی جا رہی ہیں۔ پاکستان میں ٹیلی کام سروسز خطے کے ممالک سے بہت سستی ہیں۔ موبائل فون کمپنیوں کی آمدنی میں اضافے کی وجہ براڈ بینڈ سروسز میں وسعت آنا، قیمتوں کا کم ہونا اور صارفین کے پاس سم کارڈز کی تعداد محدود ہونا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق مارچ 2024ء کے آخر تک پاکستان میں ٹیلی کام (موبائل اور فکسڈ) صارفین کی تعداد 19کروڑ 46لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی، جس میں سیلولرنیٹ ورک صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اس تعداد کے ساتھ ملک میں کل ٹیلی ڈینسٹی بڑھ کر 87.7فیصد ہو چکی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں