Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessموڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی



(وقاص عظیم )بین الااقومی ریٹنگ ایجنسی (موڈیز) نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی ۔

تفصیلا ت کے مطابق موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ Caa2 کر دی گئی، پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت ہے،پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتِ حال پر ریٹنگ Caa2 کی گئی ہے،پاکستان کی لیکوڈٹی صورتِ حال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے، موڈیز نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کی صورتحال یقینی ہے ،توقع ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے قرض پروگرام کی اگلے چند ہفتوں میں منظوری دے دے گا ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے لیے سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے ،پاکستان کو قرضوں کے بوجھ کا سامنا ہے ،آئندہ چند برسوں تک پاکستان کی نصف آمدن قرضوں کی واپسی پر خرچ ہوسکتی ہے ،پاکستان کو سیاسی غیر یقینی اور کمزور گورننس کا سامنا ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں