Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessمہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری رمضان ریلیف پیکج منظور کتنے فنڈز...

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری رمضان ریلیف پیکج منظور کتنے فنڈز مختص کئے گئے؟



(وقاص عظیم) نگران وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج سمیت دیگر منصوبوں کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 7 ارب 49 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی، بی آئی ایس پی مستحقین کو یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو بڑی کامیابی مل گئی

اجلاس میں گندم کی درآمد اور گندم مصنوعات کی برآمد ، 1263 میگا واٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کی کمیشننگ اور درآمدی یوریا کھاد کی سبسڈی سے متعلق سمری کی منظوری دی گئی، سبسڈی کیلئے وفاق,صوبوں کے درمیان 50 , 50 فیصد شیئرنگ کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں