Monday, December 23, 2024
ہومBusinessمہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ



(24نیوز)گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ صفر تین فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 28 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے مہنگائی کی سالانہ شرح پانچ اعشاریہ ایک تین فیصد رہی۔

گذشتہ ہفتے کے دوران آلو تین اعشاریہ تین چار فیصد، لہسن ایک اعشاریہ 67 فیصد مہنگا ہوا، کیلے ایک اعشاریہ ایک تین فیصد، کوکنگ آئل اعشاریہ ستتر فیصد، انڈے اعشاریہ چھ پانچ فیصد اور ایل پی جی کے نرخ اعشاریہ دو صفرفیصد بڑھے۔ گھی، کوکنگ آئل، واشنگ سوپ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران 12 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں چکن تین اعشاریہ سات آٹھ فیصد، ٹماٹر دو اعشاریہ دو تین فیصد سستے ہوئے ۔ دال چنا کی قیمت میں ایک اعشاریہ چھ صفر فیصد، دال مسور  ایک اعشاریہ تین آٹھ فیصد فیصد کمی ریکارڈ کی گئیْ باسمتی چاول، گڑ، دال ماش اور دال مونگ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں