(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے سال کے آغاز پر 100 انڈیکس میں تاریخی 2200 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے 1 لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس کی سطح عبور کی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے سال کے آغاز پر ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا،جب 100 انڈیکس پہلی بار 2200 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج کا اختتام بھی تاریخ ساز رہا کیونکہ انڈیکس 1881 پوائنٹس کے اضافے سے پہلی بار 1 لاکھ 17 ہزار کی سطح پر پہنچا۔
اس دوران 461 کمپنیوں کے شیئرز میں ٹریڈنگ ہوئی جن میں سے 258 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 160 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی آئی۔ مجموعی طور پر 95 کروڑ 62 لاکھ مالیت کے شیئرز کی ٹریڈنگ کا حجم 46 ارب روپے سے زائد رہا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی پنشن کا طریقہ کار تبدیل،ڈبل پنشن لینے پر پابندی