Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessنئے مالی سال میں حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بجٹ سے...

نئے مالی سال میں حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی 



(ویب ڈیسک)آئی ایم ایف نےحکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہر کردیا، آئی ایم ایف کی طرف سے نئے مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار 433 ارب روپے اضافےکا تخمینہ لگایاگیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق  آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ حکومتی قرض آئندہ مالی سال کے دوران بڑھ کر ریکارڈ 87 ہزار 346 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ آئندہ مالی سال حکومت کےمقامی قرض میں7 ہزار636 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے، جبکہ غیر ملکی قرض میں 2 ہزار797 ارب روپے بڑھ سکتا ہے ۔

ضرورپڑھیں:آئین کے بنانے والے ننگے پاؤں مزار قائد پر آتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ مالی سال پاکستان کامقامی قرضہ بڑھ کر 53 ہزار 878 ارب روپے ہوجائےگا، جبکہ غیر ملکی قرضہ بڑھ کر 33 ہزار 648 ارب روپے پرپہنچ جائے گا۔ رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76 ہزار913 ارب روپے پرپہنچنے کا امکان ہے، مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ 46 ہزار 242 ارب روپے رہنےکا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق حکومت کاغیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک 30 ہزار 671 ارب روپے رہنےکا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے مذاکرات جاری ہے،حکومت کی طرف سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ان قرض مل جائے گا ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں