Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessنئے مالی سال کے پہلے ماہ 16 کروڑ ڈالر سے زائد تجارتی...

نئے مالی سال کے پہلے ماہ 16 کروڑ ڈالر سے زائد تجارتی خسارے کا سامنا



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے مالی سال (25-2024 ء) کے پہلے مہینے (جولائی) میں جاری کھاتے کو 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا ہے۔ 
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023ء کے مقابلے میں جولائی 2024ء کا خسارہ 78 فیصد کم رہا ۔ جولائی 2023ء میں جاری کھاتے کو 74 کروڑ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا ۔اسی طرح جون 2024ء کے مقابلے میں جولائی 2024ء کا خسارہ 48 فیصد کم رہا ۔ جون 2024ء میں جاری کھاتے کا خسارہ 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا ۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی 2024ء کا جاری کھاتے کا خسارہ توقع سے زائد ہے۔ تجارتی خسارہ بڑھنے کی وجہ سے جاری کھاتے پر دباؤ بڑھ رہا ہے ۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2024ء میں تجارتی خسارہ جون 2024ء سے 11 فیصد زائد رہا ۔ جولائی 2024ء میں تجارتی خسارہ 2.43 ارب ڈالر رہا ۔ جون 2024ء میں تجارتی خسارہ 2.18 ارب ڈالر تھا ۔ جولائی 2023ء کے مقابلے میں جولائی 2024ء کا تجارتی خسارہ 20 فیصد زائد رہا ۔ جولائی 2023ء میں تجارتی خسارہ 2.02 ارب ڈالر تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں