Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessنئے نوٹ چھاپنے میں کتنا عرصہ لگتا ہے اور عوام کیلئے کتنا...

نئے نوٹ چھاپنے میں کتنا عرصہ لگتا ہے اور عوام کیلئے کتنا انعام رکھا گیاہے ؟ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے اہم اعلان کر دیا 



نئے نوٹ چھاپنے میں کتنا عرصہ لگتا ہے اور عوام کیلئے کتنا انعام رکھا گیاہے ؟ …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا ہے کہ ہر 15 سے 20 سال میں نئے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی آفادیت کو برقرار رکھنا ہے، 2005 میں نئی کرنسی جاری کی تھی جس کا عمل تین سال تک جاری رہا۔سلیم اللہ کا کہنا تھا پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریبا دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے، نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہا کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں، ہر ڈینومینیشن کے لیے تین انعامات ہیں، کل سات ڈینومینیشن ہیں اس حساب سے 21 انعامات ہیں۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پہلا انعام 10 لاکھ روپے، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا ملک بھر میں 17 ہزار بینک برانچز ہیں، عوام وہاں سے اپنے نوٹ باآسانی تبدیل کرا سکیں گے، نئے کرنسی نوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے جبکہ پرانے کرنسی نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئی کرنسی چھاپنے کا فیصلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کیا، نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق آئندہ مالی سال میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں