کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ناقص یا نامکمل پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ جاری ہونے کے معاملے پر سٹیٹ بینک کا مؤقف آ گیا۔
نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق سٹیٹ بینک کے ترجمان اعلیٰ نور احمد کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک سے بینک کو مس پرنٹنگ والے نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے کے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے، کرنسی نوٹ میں مس پرنٹنگ شازو نادر ہی ہوتی ہے۔ نوٹ پر مس پرنٹنگ بڑے پیمانے پر نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جن شہریوں کو ناقص کرنسی نوٹ ملے ہیں وہ گھبرائیں نہیں ، ایسے نوٹ بینک کو واپس دے کر درست نوٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں، جس بینک سے کرنسی نوٹ جاری ہوئے اسی برانچ سے مس پرنٹنگ والے نوٹ تبدیل کروائے جا سکتے ہیں، شہری سٹیٹ بینک آف پاکستان آ کر بھی ایسے نوٹ تبدیل کروا سکتے ہیں۔