اسلام آباد (این این آئی)نان فائلرز کوسم کی بندش سے بچنے کیلئے فوری طور پر کیا کرنا ہو گا ؟ ایف بی آر نے بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے نان فائلرز کو ایک بار پھر تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کیلئے فوری طور پر گوشوارے جمع کرائیں۔
“جنگ ” کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے حوالے سے بتایاکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت سال 2023 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کیلئے اپنے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔