اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بند نہ کرنے اور 75 فیصد کٹوتی نہ کرنے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو 20 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ 2024-25 پر بحث ہوئی، اجلاس میں ٹیلی کام کمپنیوں نے بھی حالیہ نئے بجٹ سے متعلق شکایات کے انبار لگا ئے ، نمائندے کا کہناتھا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ نان فائلرز کے فون کی 75 فیصد کٹوتی کرو، یہ غیر قانونی کام اور غیر قانونی جرمانہ نہ کرنے کی صورت میں ہم پر دس سے 20 کروڑ روپے جرمانہ تھوپا جا رہا ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کہا ٹیلی کام کمپنیوں کو تمام ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے والوں کی طرح کام کرنا ہوگا ۔اس قانون کی منظوری پارلیمنٹ نے 2022 کے فنانس بل میں دی تھی۔