Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessنگراں حکومت کسانوں کی بڑی پریشانی حل کرنے کے لیے سر گرم

نگراں حکومت کسانوں کی بڑی پریشانی حل کرنے کے لیے سر گرم



(وقاص عظیم) نگراں حکومت کھاد کے بحران پر قابو پانے کے لیے سر گرم، وزارت صنعت و پیداوار نے ملک بھر میں کھاد کی بلا تعطل سپلائی شروع کر دی۔

نگران وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کو یومیہ 5 ہزار میٹرک ٹن کھاد فراہمی شروع کر دی گئی ہے، نیشنل فرٹیلائزرز لمٹیڈ کمپنی کے ذریعے کاشتکاروں کو  کھاد فراہمی جاری ہے، حکومت نے 2 لاکھ  20 ہزار میٹرک ٹن کھاد درآمد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی میں پسی عوام کو بڑا جھٹکا، پٹرول کے بعد حکومت کاایک اور سرپرائز

نگران وزیر صنعت و تجارت کا مزید کہنا ہے کہ کھاد کے بحران پر قابو پالیا جائے گا،  کھاد کے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، وفاقی اور صوبائی انتظامیہ متحرک ہے، ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کو سرکاری نرخ پر گیس کی فراہمی یقینی بنائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں