Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessنیا چیئرمین ایف بی آر کون؟ نام سامنے آگیا

نیا چیئرمین ایف بی آر کون؟ نام سامنے آگیا


وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کے راشد لنگڑیال اس وقت سیکرٹری پاور ڈویژن ہیں، چیئرمین ایف بی آرکی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں