Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessنیشنل سیونگز کے 88 سیکیورٹی گارڈز کو ای او بی آئی اور...

نیشنل سیونگز کے 88 سیکیورٹی گارڈز کو ای او بی آئی اور سوشل سیکیورٹی فراہم کرنیکا حکم


—فائل فوٹو

وفاقی محتسب نے حکم دیا ہے کہ نیشنل سیونگز کے 88 سیکیورٹی گارڈز کو ای او بی آئی اور سوشل سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔

سیکیورٹی گارڈز کو کم از کم 32 ہزار تنخواہ نہ دیے جانے پر وفاقی محتسب کا فیصلہ سامنے آ گیا۔

وفاقی محتسب کے فیصلے کے مطابق گارڈز کی تنخواہ سے کنٹریکٹر کمپنی کا ٹیکس اور منافع بھی کاٹا جا رہا تھا۔

وفاقی محتسب نے فیصلے میں کہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کی تنخواہ سے ٹیکس یا منافع کٹوتی صحیح نہیں۔

وفاقی محتسب نے نیشنل سیونگز کو حکم دیا ہے کہ 7 اگست تک عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں