Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessنیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری


نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بجلی کے صارفین کے لیے مئی اور جون 2024 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی جو ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ اور جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔

نیپرا نے بتایا کہ کراچی کے بجلی صارفین سے یہ وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی، نیپرا نے اس حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

نیپرا نے بتایا کہ اس کا اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس) اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا اور مذکورہ ماہ کے بل میں الگ سے درج کیا جائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں