Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessواشنگٹن: وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ شراکت...

واشنگٹن: وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ شراکت داری بڑھانے پر اتفاق


تصویر سوشل میڈیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔ 

وزارت خارجہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سعودی عرب کی جانب سے حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ 

وزارت خارجہ کے مطابق  ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گا۔

وزیر خزانہ نے پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں