Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessورکرز ترسیلات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے 10.7 فیصد اضافہ، اسٹیٹ...

ورکرز ترسیلات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے 10.7 فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک


جون میں ورکرز ترسیلات 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک – فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردیں۔ 

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جون میں ورکرز ترسیلات 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 میں ورکرز ترسیلات 30 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں جو مالی سال 2023 کے مقابلے 10.7 فیصد زائد ہیں۔

ایس بی پی نے کہا کہ مالی سال 2023 کی ورکرز ترسیلات 27.3 ارب ڈالر تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 7 ارب 42 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 5 ارب 53 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

اسی طرح برطانیہ سے 4 ارب 52 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں اور امریکا سے 3 ارب 53 کروڑ ڈالر جبکہ یورپی یونین سے 3 ارب 53 کروڑ ڈالرز پاکستان آئے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق دیگر ممالک سے 5 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں