Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessوزیرِ اعظم ریلیف پیکیج: یوٹیلیٹی اسٹورز نے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی...

وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج: یوٹیلیٹی اسٹورز نے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی


—فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کے تحت 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 141 روپے 20 پیسے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی ہے، اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156 روپے میں پڑے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر جاری کیا تھا، اسے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی کے لیے بولی موصول ہوئی تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق چینی کی خریداری کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا تھا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کے مطابق بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں