وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) دوبارہ تشکیل دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی کے چیئرمین وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے۔
وزیرِ اقتصادی امور، وزیرِ تجارت، وزیرِ پاور، وزیرِ پیٹرولیم اور وزیرِ پلاننگ ای سی سی کے رکن ہوں گے۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی۔
ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، پاور، صنعت و پیداوار اور نجکاری کے وفاقی وزراء کو شامل کیا گیا تھا۔