Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessوفاقی حکومت کا فرسٹ وومن بینک متحدہ عرب امارت کو فروخت کرنے...

وفاقی حکومت کا فرسٹ وومن بینک متحدہ عرب امارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ



(اویس کیانی)وفاقی حکومت نے فرسٹ وومن بینک متحدہ عرب امارت کی حکومت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، متحدہ عرب امارات کی رضامندی ملنے پر فرسٹ وومن بینک کے 82 فیصد شئیرز فروخت کئے جائیں گے۔
وفاقی حکومت  نےفرسٹ وومن بینک متحدہ عرب امارت کی حکومت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا،متحدہ عرب امارات کی رضامندی ملنے پر فرسٹ وومن بینک کے 82 فیصد شئیرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔متحدہ عرب امارات کو درسٹ وومن بینک بین الحکومتی بیناد پر برارہ راست فروخت کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں:گیس قیمتوں میں اضافہ،آئی ایم ایف کو دی گئی ڈیڈلائن کل ختم ہوجائے گی

فروخت کے بعد اسٹیٹ بینک فرسٹ وومن بینک کو نیا لائسنس جاری کرے گا،قیمت طے کرنے اور معاہدہ کو حتمی شکل دینے کیلئے 8 رکنی کابینہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیاگیا ہے ، اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائیگی۔

نجکاری کے بعد خواتین کو مالی سپورٹ فراہم کرنا بینک کی اولین ذمہ داری ہوگی،2015 سے فرسٹ وومن بینک کی نجکاری کی کوششیں جاری تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں