Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessوہ کمپنی جس نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 18ہزار روپے تک...

وہ کمپنی جس نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 18ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا



وہ کمپنی جس نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 18ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یونائیٹڈ موٹرسائیکل پاکستان کی طرف سے اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں 18ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے یو ایس 70(الائے رم) کی قیمت میں 5ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 1لاکھ 14ہزار 500روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح یو ایس 100(سٹینڈرڈ) کی قیمت 10ہزار روپے اضافے سے 1لاکھ 17ہزار روپے اور یو ایس 100 (سٹینڈرڈ سپیشل) کی قیمت 10ہزار روپے اضافے سے 1لاکھ 18ہزار روپے ہو گئی ہے۔کمپنی کی طرف سے اپنی موٹرسائیکل یو ایس 100(سٹینڈرڈ الائے رم) کی قیمت میں 18ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 1لاکھ 27ہزار 500روپے ہو گئی ہے۔یو ایس سکوٹی 100اور یو ایس 125کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں