Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessٹرمپ کی جیت، بٹ کوائن تاریخی بلندی پر چلا گیا

ٹرمپ کی جیت، بٹ کوائن تاریخی بلندی پر چلا گیا


فوٹو: فائل

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قدر کو پر لگ گئے جو ٹریڈنگ کے دوران تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ 

غیر ملکی تجارتی ویب سائٹ کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں اس وقت غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی انتخاب میں برتری کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ 

اس طرح سرمایہ کاروں کی توقعات بڑھ گئیں جس کے بعد بٹ کوائن نے 75 ہزار ڈالر کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا، تاہم اس کی نئی قیمت 74 ہزار 392 ڈالر ہے۔ 

سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ انتخابی نتائج کے اعلان تک بٹ کوائن میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔

ادھر کرپٹو تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کی فتح سے بٹ کوائن میں مزید اضافہ متوقع ہے جبکہ کملا ہیرس کی جیت کے نتیجے میں بٹ کوائن کی قیمت میں کمی ہو سکتی تھی۔

ماہرین کے مطابق انتخابی سالوں میں بٹ کوائن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، خاص طور پر چونکہ یہ کرپٹو ہیلونگ ادوار سے بھی مطابقت رکھتے ہیں۔

علم میں رہے کہ اب امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا اعلان ہوچکا ہے، ایسے میں بٹ کوائن کی قدر میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں