Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessٹویوٹا یارس کا نیا ماڈل لانچ, تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

ٹویوٹا یارس کا نیا ماڈل لانچ, تصاویر نے تہلکہ مچا دیا


(ویب ڈیسک )انڈس موٹر کمپنی کی ٹویوٹا یارس کا نیا ماڈل پاکستان میں لانچ کردیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

انڈس موٹرز نے اپنی نئی ٹویوٹا یارس کے ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر میں کئی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں البتہ پاور آؤٹ پٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،کمپنی نے یارس کے 2 ویرینٹس متعارف کرائے ہیں جن میں 1.5 ATIV X CVT (بیج انٹیرئیر) اور 1.5 ATIV X CVT (بلیک انٹیرئیر) شامل ہیں،انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کے نئے ماڈل کے ایکسٹیریر میں جن پارٹس کو اپڈیٹ کیا ہے، ان میں الائے رمز، فرنٹ بمپر، رئیر بمپر، ریڈی ایٹر گرل، ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ، ڈے ٹائم رننگ لائٹس ، فوگ لیمپس، سمارٹ سوئچ ڈور ہینڈلز (کروم)، شارک فن اینٹینا، ایم آئی ڈی آڈیو اور بلوٹوتھ، اسٹیئرنگ سوئچز اور ریٹریکٹیبل آؤٹ سائیڈ رئیر ویو مرر شامل ہیں۔

نئی یارس کے انٹیریر میں متعارف کرائی گئی اہم تبدیلی فلوٹنگ اسکرین کی ہے۔ اس کے علاوہ سافٹ لیدر، اسٹیرنگ وہیل، بلیک انٹیرئیر، پی یو فیبرک، 9 انچ فلوٹنگ آڈیو سکرین، ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ سیفٹی فیچرز میں کروز کنٹرول اور 3 ایئر بیگز شامل ہیں۔

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں