Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessٹیکس نادہندگان کے گرد مزید گھیرا تنگ ایف بی آر نے بڑا...

ٹیکس نادہندگان کے گرد مزید گھیرا تنگ ایف بی آر نے بڑا جھٹکا دیدیا



(وقاص عظیم) ٹیکس نہ دینےوالوں کے گرد گھیرا تنگ، نان فائلرز کی مزید 11ہزار 252 سمزبندکردی گئیں۔

ترجمان ایف بی آر بختیار محمد کے مطابق نان فائلرز کی مزید 11 ہزار 252 سمز بند کر دی ہیں، ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھی بھیج دیا، اب روزانہ کی بنیاد پرٹیکس نہ دینے والوں کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کو بھیجاجائے گا، ایف بی آر نے5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بڑھتے ریٹ کو بریک لگ گئی ،قدر میں کمی

ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلۓ پر عزم ہے۔

واضح رہے کہ  ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آڈر جاری کیا تھا، نان فائلرز کی موبائل سمز پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے اور ہر بار لوڈ کرانے پر بھی اضافی ٹیکس لگائے جانے پر غور کیا گیا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز سے مرحلہ وار سمز بندی پر اتفاق کیا گیا، قبل ازیں نان فائلرز کی 9 ہزار سمیں بھی بند کر دی گئیں تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں