(وقاص عظیم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے تمام افسران کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دیں،ٹیکس وصولیوں کے اہداف پورے کرنے کیلئے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ہفتہ 23 نومبر اور 30 نومبر کی چھٹیاں منسوخ کردیں،تمام چیف کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 رینکنگ،بابراور رضوان کی تنزلی,کس نمبر پر چلے گئے؟جانیے