Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessٹیکس وصولی کیلئے بہترین کنسلٹنٹ میکنزی نے کام شروع کر دیا: علی...

ٹیکس وصولی کیلئے بہترین کنسلٹنٹ میکنزی نے کام شروع کر دیا: علی پرویز ملک


وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک—فائل فوٹو

وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں کمزوریاں ختم کرنے کے لیے بہترین کنسلٹنٹ میکنزی نے کام شروع کر دیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ حکومت ایف بی آرمیں اصلاحات اور قانون سازی کے ذریعے محصولات کی وصولی کے اہداف کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمز سروس، اِن لینڈ ریونیو کے 27 افسران کے تبادلے وزیرِ اعظم کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقرریاں اور تبادلے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں، یہ تبادلے انٹیلیجنس رپورٹس اور محکمے کی اپنی دستاویزات کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک نے مزید کہا ہے کہ ناقص کارکردگی والے افسران کو سزا اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو انعامات سے نوازا جا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ محصولات کی وصولی ہے، حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق ایف بی آر میں اصلاحات کا آغاز کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں