Friday, December 27, 2024
ہومBusinessپاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے سنہری موقع حکومت نے بڑا علان...

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے سنہری موقع حکومت نے بڑا علان کر دیا



(ویب ڈیسک) محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند  شہریوں کیلئے بڑی شرط  ختم کردی گئی ہے۔

 محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر میں موجود پاسپورٹ آفس  سے پاسپورٹ بنواسکیں گے،پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاترکو بھیج دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق  نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ  اختیار  میں نرمی دی جائے گی، پاکستان کا کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے  پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ  ایڈریس کی  بنیاد  پر پاسپورٹ  بنانےکی سہولت سے انکار نہیں کیا جائےگا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اب شہری کسی بھی شہر  سے پاسپورٹ  بنوانےکے اہل ہوں گے۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں