Monday, December 23, 2024
ہومBusinessپاکستانیوں نے ایک سال میں کتنی مالیت کی چائے نوش کی؟

پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنی مالیت کی چائے نوش کی؟



(24نیوز)مالی سال 2023-24 /چائے کا درآمدی بل،پاکستانی عوام نے ایک سال میں 65 کروڑ 66 لاکھ  ڈالر چائے پر خرچ کر ڈالے۔

رپورٹ  کے مطابق مالی سال 2022-23 میں چائے کا درآمدی بل 56کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا ،مالی سال 2023-24 میں چائے کا درآمدی بل میں 15 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کی گیا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں 2 لاکھ 60 ہزار 286 ٹن چائے درآمد کی گئی ،مالی سال 2022-23 میں 2 لاکھ 31 ہزار 597 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی۔
ایک سال میں حجم کے حساب سے چائے کی درآمد میں 12.34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔مالی سال 2023-24 میں چائے کی درآمد پر پاکستانی روپے میں  185 ارب 78 کروڑ خرچ کئے گئے۔
مالی سال 2022-23 میں چائے کی درآمد پر پاکستانی روپے میں 139 ارب 45 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں