Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessپاکستانی آم ایکسپورٹ کر کے کس ملک سے کتنی آمدنی ہوئی؟ رپورٹ...

پاکستانی آم ایکسپورٹ کر کے کس ملک سے کتنی آمدنی ہوئی؟ رپورٹ پیش


—فائل فوٹو 

وزارتِ تجارت نے رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارتِ تجارت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب، ترکی اور قطر رواں برس پاکستانی آم سے لطف اندوز ہوئے، پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کر کے 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 13ہزار 681 میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا، سب سے زیادہ 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کے آم برطانیہ اور 92 لاکھ امریکی ڈالرز کے آم یو اے ای کو برآمد کیے گئے۔

افغانستان کو 22 لاکھ ڈالرز کے، سعودی عرب کو 13 لاکھ ڈالرز کے اور عمان کو 17 لاکھ ڈالرز کے آم برآمد کیے گئے۔

وزارتِ تجارت کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کو 19 لاکھ ڈالرز کے جبکہ دیگر ممالک کو 44  لاکھ ڈالرز کے آم برآمد کیے گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں