Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان



(24 نیوز)پاکستان میں کاروبار کا مثبت آغاز،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروباری ہفتہ کے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،100 انڈیکس کی 401پوائنٹس کےاضافے سے 66005 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

 آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی تکمیل کو ترجیح قراردیتے ہوئے پاکستان کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے اقتصادی جائزےکیلئے مشن بھیجنےکا عندیہ دیدیا۔

ضرورپڑھیں:موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی 

یاد رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی ہے۔ موڈیز نے 5 بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا ہے، اس کے علاوہ بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کھاتوں کی ریٹنگ کو بھی بڑھا کر سی اے اے ون کر دیا ہے۔

موڈیز کی جانب سے پاکستانی بڑے بینکوں کی طویل مدتی ریٹنگ کو مستحکم کر دیا گیا ہے، موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک منفی سےمستحکم کردیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں