Monday, December 23, 2024
ہومBusinessپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی آغازشدید مندی کارجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی آغازشدید مندی کارجحان



(ایازرانا)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی آغازہوااوراسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کارجحان ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی آغازہوا اور100 انڈیکس 2412 پوانٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 8ہزار 760 کی سطح تک گر گیا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہاتھا، 100انڈیکس 3700 پوائنٹس سے زائد گرگیاتھااور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:فون پر گیم کھیلنے کی عادت نے برطانوی خاتون کو 7 سال کیلئے جیل پہنچا دیا

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالرروپے کے مقابلے میں13 پیسے تک سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 278 روپے10 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں چار پیسے کی کمی ہوئی تھی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 23 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر چار پیسے سستا ہوا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں