Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن کی گراوٹ کے بعد 927 پوائنٹس...

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن کی گراوٹ کے بعد 927 پوائنٹس کا اضافہ


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 2 دن کی گراوٹ کے بعد 927 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروباری حجم گزشتہ روز کے مقابلے میں 30 فیصد زائد رہا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 112 ارب روپے بڑھ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 927 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 351 پر بند ہوا ہے۔

انڈیکس کاروباری دن میں 1 ہزار 796 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، آج بلند ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 43 رہی۔

شیئر بازار کا کاروباری حجم 81 کروڑ شیئرز رہا جبکہ مالیت تقریباً 33 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 112 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 126 ارب روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں