اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا کل آخری دورہے،تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات میں بڑی پیش رفت متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی،آئی ایم ایف مشن کا 18 مارچ تک پاکستان میں قیام شیڈول ہے ،ذرائع کے مطابق مذاکرات کے آخری روز 1.1 ارب ڈالر کی قسط کیلئے فریقین کے درمیان سٹاف لیول معائدہ متوقع ہے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں آخری قسط کی منظوری دے گا،آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس 15 اپریل سے واشنگٹن میں ہونگے،پاکستان کی جانب سے نئے اور بڑے قرض پروگرام کیلئے درخواست دی جائے گی،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔