کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی پاکستان اور عالمی منڈی میں قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز” کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200روپے اضافہ ہو گیا،جس سے قیمت بڑھ کر 2لاکھ 51ہزار 900روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1887روپے اضافے سے 2لاکھ 15ہزار 964روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21ڈالربڑھ کر 2392ڈالر فی اونس ہے۔