Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessپاکستان سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کے کامیاب تجربے سے سیکھنا چاہتا ہے:...

پاکستان سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کے کامیاب تجربے سے سیکھنا چاہتا ہے: ڈاکٹر شمشاد اختر



(وقاص عظیم) نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر  کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کے کامیاب تجربے سے سیکھنا چاہتا ہے۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفلیح سے ورچوئل ملاقات کی، ملاقات میں پاک سعودیہ دو طرفہ معاشی و سرمایہ کاری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاشی بحالی کے لیے اقدامات کیے ہیں، حکومتی اقدامات سے معاشی استحکام آیا ہے، خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

 ڈاکٹر شمشاد اخترکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کے کامیاب تجربے سے سیکھنا چاہتا ہے، پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کو نجکاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفلیح کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایس آئی ایف سی کی موجودگی ضروری ہے، دونوں ممالک کے ساورن ویلتھ فنڈ کے درمیان رابطہ قائم کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں