کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر مارکیٹ 796 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 799 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔
دن بھر مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،229 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 77 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 32 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ،جن کی مالیت15 ارب 8 کروڑ روپےسے زائد تھی،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63ہزار885 جبکہ کم ترین سطح 63ہزار176 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔