کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری اتار چڑھاﺅ رہا اور دن اختتام پر کے ایس ای-100انڈیکس 150.34 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے لیے فروخت کے دباﺅ سے کاروبار میں تیزی فوراً مندی میں تبدیل ہو گئی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں۔کاروبار میں مندی سے سرمایہ کاروں کو17 ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب روپے سے کم ہو کر97کھرب روپے پر آگیا جبکہ 54.59 فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔