کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت ہوا،مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 75 ہزار 115 پوائنٹس قائم کی۔
ہنڈرڈانڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 381 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،147 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 213 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 57 کروڑ 21 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی،سٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 93 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 75ہزار115 جبکہ کم ترین سطح 74ہزار440 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔