Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessپاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی نے استعفیٰ دیدیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی نے استعفیٰ دیدیا



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی منیجنگ ڈائریکٹر فرخ خان نے اچانک استعفیٰ دے دیا، جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی پاکستان سٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا ہے کہ بہتر مستقبل کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کا بورڈ قانونی طور پر استعفیٰ رد نہیں کر سکتا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بورڈ ممبر احمد چنائے کے مطابق ایم ڈی نے استعفیٰ کیوں دیا، اس بات کا بورڈ اراکین کو نہیں پتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ خان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ایم ڈی تھے۔ ان کے اور چیئرپرسن کے درمیان اختلافات استعفیٰ کی وجہ بنے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں