(24 نیوز)پاکستان سے بنگلہ دیش پہلی براہ راست شپنگ سروس کے ذریعے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے۔
این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی جانب سے کراچی سے چٹاگانگ تک تاریخی شپنگ سروس کا آغاز کیا گیا ہے اور اکتوبر میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اس پہلی براہ راست شپنگ سروس کے آغاز کے بعد سے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل کی جا چکی ہے۔
یہ سروس جنوبی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے،کراچی اور جبل علی کے درمیان کنٹینرز کی سروس 13 جنوری کو این ایل سی کے پہلے جہاز کے ساتھ شروع ہوگی جب کہ دوسرا جہاز جنوری کے آخر تک روانہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان سٹاک ا یکسچینج میں منفی رجحان ، ڈالر بھی سستا
فروری 2025 میں خوردنی تیل کے جہاز کی روانگی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، جو اس اشتراکی کوشش کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا، اس سروس سے علاقائی تجارت کے فروغ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ سروس کا مقصد معاشی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا اور خطے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے