ہوم Business پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع...

پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، ورلڈ بینک

0


پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، ورلڈ بینک

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہے گی۔

ورلڈ بینک کے عداد و شمار کے مطابق آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی، جبکہ زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی۔

عالمی بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد ہوگا، آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے۔

عالمی بینک کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version