Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessپاکستان میں بجلی کی تقسیم جدید بنانے کیلئے 20 کروڑ ڈالرز قرض...

پاکستان میں بجلی کی تقسیم جدید بنانے کیلئے 20 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری


—فائل فوٹو

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں بجلی کے تقسیم نظام کو جدید بنانے کے لیے 20 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض سے ڈسکوز کی قابلِ بھروسہ بجلی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امداد سے لیسکو، میپکو اور سیپکو کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی، بینک پاکستان کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے مدد فراہم کرے گا۔

امداد سے بجلی کی تقسیم کا نظام جدید بنایا جائے گا اور نقصانات کو کم کیا جائے گا، بجلی کے نقصانات میں کمی سے شعبے کے مجموعی نقصانات میں خاصی کمی ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرڈ سے قابلِ بھروسہ بجلی کی فراہمی سے کاروبار کو بڑی سہولت حاصل ہو گی، بجلی کے ترسیلی نقصانات کم کرنے اور انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے میں مدد ملے گی، منصوبے کے تحت 3 لاکھ 32 ہزار ایڈوانس میٹر لگائے جائیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے ڈسکوز کو اصل وقت میں بجلی کے استعمال اور گرڈ کی کارکردگی کا ڈیٹا میسر ہو گا، منصوبے سے تینوں ڈسکوز کی آن لائن ٹرانسفارمر مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قرض کے تحت سیپکو کے چار 66 کلو واٹ کے گرڈ اسٹیشنز کو 132 کلو واٹ پر منتقل کیا جائے گا، لیسکو میں 25 گرڈ اسٹیشنز کو جدید بنایا جائے گا، تقسیم کا نظام اپ گریڈ کرنے سے نقصانات میں کمی اور بل کی وصولی میں اضافہ ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں