Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھرکمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھرکمی



(آیازرانا)عالمی مارکٹ میں روز بروز سونے کی قیمت میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے کبھی کم تو زیادہ ،ایسے جیسے رسہ کشی کا کھیل کھیلا جا رہا ہو ،، آج فی اونس سونا2 ڈالر کمی سے 2388 ڈالر تک  آ گیا ، جس سے پاکستان میں بھی قیمت میں کمی آ ئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے ،  فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہونےکے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا344 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 16 ہزار 306 روپے کا ہوگیا، دوسری جانب چاندی کی بات کریں تو اس کی قیمت میں کچھ روز سے استحکام نظر آ رہا ہے ، ایک تولہ چاندی  کی 2860  روپے پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت برقرار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں