Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessپاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں گرنے لگیں ’ کیا ‘ کے بعد...

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں گرنے لگیں ’ کیا ‘ کے بعد ایک اور معروف کمپنی نے گاڑیاں سستی کرنے کا اعلان کر دیا


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی کمپنی نے اپنی گاڑی ’ پیوگیوٹ 2008‘ ساڑھے4 لاکھ روپے تک کمی کرنے کا اعلان کر دیاہے ، جس کی وجہ تو کمپنی کی جانب سے واضح نہیں کی گئی لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ گاڑیوں کی گرتی ہوئی سیلز پر کمپنیاں کافی پریشان ہیں اور صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے آفرز کی جارہی ہے ۔

پیوگیوٹ 2008 ایکٹو کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپے  کم کرتے ہوئے 66 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 69 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔اگر یہی گاڑی آپ آسان اقساط پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس میں بھی 5 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ اسے 70 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدا جا سکتا ہے ، اس سے قبل اقساط میں یہ گاڑی 75 لاکھ 50 ہزار روپے میں دی جارہی تھی ۔

جبکہ اسی گاڑی کا دوسرے ویرینٹ ’ الیور‘ کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے تک کم کی گئی ہے اور یہ گاڑی اب مارکیٹ میں 72 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کیلئے دستیاب ہے جبکہ اس سے قبل اس گاڑی کی قیمت 77 لاکھ روپے تھی ۔پیوگیوٹ الیور آسان اقساط میں 5 لاکھ روپے سستی کر دی گئی ہے ، جس کے بعد آسان اقساط پر یہ گاڑی 78 لاکھ روپے میں حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ اس سے قبل اس کی آسان اقساط میں قیمت 83 لاکھ روپے تھی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ’ کیا‘ نے اپنی گاڑی سٹونک کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے اچانک کمی کر دی جس کے بعد یہ گاڑی 47 لاکھ67 ہزار  روپے پر فروخت کی جارہی ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں