Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessپاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت



(اشرف خان ) پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے ، او جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔

او جی ڈی سی ایل  کے مطابق نئے ذخائر رحیم یار خان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سے دریافت ہوئے ،  نئے دریافت شدہ ذخائر سے 6.15 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے،او جی ڈی سی ایل کی رواں ماہ میں ذخائر کی دریافت میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے ،دریافت شدہ ذخائر سے ملکی طلب اور سپلائی  کے خلا کو پرُ کرنے میں مدد ملے گی،او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں