اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے گزشتہ سال چین سےکتنے ارب ڈالرز کے شمسی پینلز درآمد کیے ۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔
” آئی این پی ” کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال کے دوران چین سے تقریباً 2.1 بلین ڈالر کے شمسی پینلز درآمد کیے، زیادہ توانائی خرچ کرنے والے گھرانوں اور صنعتوں کو شمسی توانائی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے، یہ سستا ہے اور مؤثر ہے۔
” گوادر پرو” کے مطابق پاکستان توانائی تبدیلی سے تیزی سے گزر رہا ہے جس کے نتیجے میں شمسی توانائی کو معاشرے کے تمام شعبوں میں اپنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے تقریباً 15 گیگاواٹ کے شمسی پینلز درآمد کیے۔