Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessپاکستان کیلئے آج 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کا امکان

پاکستان کیلئے آج 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کا امکان


—فائل فوٹو

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔

اس کے علاوہ دوست ممالک کی جانب سے قرض رول اوور کی یقین دہانیاں بھی ہو چکی ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں سی پیک سیمینار سے خطاب میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بورڈ میٹنگ میں کل اُمید ہے کہ آئی ایم ایف 7 ارب ڈالرز پروگرام کی منظوری دے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آ رہی ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں